مراد علی، اویس زاہد، مقیت طاہر اور عرفان سعید نیشنل گیمز بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 14 نومبر 2019 20:34

مراد علی، اویس زاہد، مقیت طاہر اور عرفان سعید نیشنل گیمز بیڈمنٹن کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا کے مراد علی ایچ ای سی کے عمار مسعود کو اکیس تیرہ، اکیس انیس، واپڈا کے اویس زاہدطاہر خان کو اکیس چودہ، اکیس پندرہ، ایچ ای سی کے مقیت طاہر پنجاب کے انجم بشیر کو اکیس سولہ، سترہ اکیس اور اکیس سترہ اور واپڈا کے عرفان سعید پنجاب کے راجہ محمد حسنین کو اکیس سترہ اکیس انیس سے شکست دیکر نیشنل گیمز بیڈمنٹن انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

خواتین ایونٹ میں واپڈا کی ماہ نور شہزادریلوے کی اقصیٰ ذکریا کو اکیس آٹھ، اکیس سولہ، واپڈا کی سہرا اکرم ایچ ای سی کی کوثر جاوید کو اکیس پندرہ، اکیس پندرہ، آرمی کی زبیرہ اسلام پنجاب کی لائبہ مسعود کو اکیس سات، دس اکیس، اکیس دس سے اور پنجاب کی عمل منیب آرمی کی ردہ حنیف کو اکیس بارہ، اکیس سولہ سے شکست دیکر سمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مرد ڈبلز ایونٹ میں واپڈا کے عرفان سعید، عظیم سرورنے ریلوے کے نبیل اور زوہیب خان کو اکیس تیرہ، اکیس پندرہ، واپڈا کے اویس زاہد اور محمد عتیق نے آرمی کے عدیل انجم اور محمد نعمان کو اکیس بارہ، اکیس آٹھ سے، پنجاب کے کاشف سلہری اور راجہ محمد حسنین نے ایچ ای سی کے مقیت طاہر اور یاسر علی کو اکیس گیارہ، انیس اکیس اور اکیس نو سے، راجہ ذوالقرنین حیدر اور انجم بشیرنے خیبر پختونخوا کے مراد علی اور طاہر شاہ کو اکیس سترہ، اکیس سولہ سے، خواتین ڈبلز میں واپڈا کی ماہور شہزاد اور بشریٰ قیوم نے ریلوے کی بختیاور اور اقصیٰ ذکریا کو اکیس نو، اکیس آٹھ،واپڈا کی سہرا اکرم اور ہما جاوید نے خیبر پختونخوا کی عنبر اور عروج کو اکیس آٹھ، اکیس تیرہ، آرمی کی زبیرہ اسلام اور وردہ گوہر نے اسلام آباد کی زینب اعظم اور عاصمہ کو اکیس گیارہ، اکیس سترہ، پنجاب کی عمل منیب اور لائبہ مسعود نے ایچ ای سی کی کوثر جاوید اور خدیجہ نثار کو اکیس پندرہ اور اکیس سولہ، مسکڈ ڈبلز میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور غزالہ صدیق نے پنجاب کے انجم بشیر اور لائبہ مسعود کو اکیس گیارہ، اکیس گیارہ،واپڈا کے عظیم سرور اور صائمہ وقاص نے آرمی کے محمد نعمان اور زبیرہ اسلام کو اکیس پندرہ، سترہ اکیس اور اکیس تیرہ سے، ریلوے کے فضل الرحمن اور بختاور نے ریلوے ہی کے نبیل اور اقصیٰ کو اکیس اٹھارہ ، اکیس اٹھارہ جبکہ پنجاب کے راجہ ذوالقرنین اور عمل منیب نے خیبر پختونخوا کے شعیب ریاض اور مہوش خان کو اکیس سترہ، بارہ اکیس اور اکیس نو سے شکست دیکر سیمی میں جگہ بنالی ہے۔