ٹڈی دل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتی، قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ، وفاقی وزیر صاحبزادہ سلطان

وزیر اعظم قیمتوں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، سپلائی اگر مل رہی ہے قیمت اوپر نہیں جانی چاہئے، سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہوگئی ہیں، ہمیں سندھ کو پہلی بار گندم دینی پڑی ہے، ہم گندم ، چینی ، گھی ، دالیں اور چاول کنٹرول ریٹ پر مہیا کریں گے،ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی، وفاقی وزیر

جمعرات 14 نومبر 2019 20:40

ٹڈی دل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتی، قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ، وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی صاحبزادہ سلطان نے کہاہے کہ ٹڈی دل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتی، قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیر اعظم قیمتوں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، سپلائی اگر مل رہی ہے قیمت اوپر نہیں جانی چاہئے، سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہوگئی ہیں، ہمیں سندھ کو پہلی بار گندم دینی پڑی ہے، ہم گندم ، چینی ، گھی ، دالیں اور چاول کنٹرول ریٹ پر مہیا کریں گے،ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی صاحبزادہ سلطان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت اٹھائیس لاکھ ملین ٹن گندم ذخیرہ ذخیرہ ہے، زبانی طور پر مدینے کی ریاست کی بات کرنا بہت آسان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عملی طور پر کام کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم قیمتوں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، ہر ہفتے میں کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے۔

صاحبزادہ سلطان نے کہاکہ سپلائی اگر مل رہی ہے قیمت اوپر نہیں جانی چاہئے، سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہوگئی ہیں۔صاحبزادہ سلطان نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہم سے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے نے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی، بلوچستان کو ہر سال وفاقی حکومت گندم دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں سندھ کو پہلی بار گندم دینی پڑی ہے، ہم گندم ، چینی ، گھی ، دالیں اور چاول کنٹرول ریٹ پر مہیا کریں گے۔

صاحبزادہ محمود سلطان نے کہاکہ ٹماٹر ہمارا ضروری آئٹمز میں نہیں آتا، ٹماٹر کی متبادل چیزیں بھی دستیاب ہیں،ٹماٹر کی جگہ دہی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ صاحبزادہ محمود سلطان نے کہاکہ سندھ میں ٹماٹر کے حوالے سے اس وقت بمپر ڈارپ ہے ، ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی۔صاحبزادہ محمود سلطان نے کہاکہ 53 روپے میں ٹماٹر ایران سے کوئٹہ پہنچتا ہے،ہم نے ایران سے ٹماٹر امپورٹ کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

صاحبزادہ محمود سلطان نے کہاکہ تین سے چار ہفتوں کے لئے باہر سے ٹماٹر کی امپورٹ کی اجازت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتی، ہم کوشش کر رہے ہیں ٹڈی دل پر قابو پائیں۔انہوںنے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی کو دور کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاکہ کمیٹی صوبوں کے ساتھ مل کر اشیائے ضروریہ کی مانیٹرنگ کریگی۔انہوںنے کہاکہ نومبر دسمبر میں ہر سال اشیاء ضروریہ میں کمی ہوجاتی ہے،حکومت سرکاری منڈیاں بنانے غور و فکر کر رہی ہے،امید ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔