موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کے نفاز کے بعد موبائلزکی کمرشل امپورٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 20:40

موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کے نفاز کے بعد موبائلزکی کمرشل امپورٹ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کے نفاز کے بعد موبائلزکی کمرشل امپورٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق ایک سال میں موبائل فونز کی کمرشل امپورٹ 110 فیصد بڑھ گئی ہے، 2018 میں 95 لاکھ 64 ہزار 424 موبائل فون درآمد کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق 2019 میں ایک کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 465 فون درآمد کئے گئے ہیں ،رجسٹریشن کا موثر نظام ہونے سے موبائل فون کی غیر قانونی درآمد اور سمگلنگ میں کمی ہوئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق موبائل رجسٹریشن کے آغاز سے ایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹیز وصول کی گئیں، مقامی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ دستاویز کے مطابق حکومت مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :