سلیکٹڈ نیازی انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کررہے ہیں جو گھٹیا پن کی علامت ہے ‘پرویز ملک

جعلی وزیر اععظم بھاشن دیرہے تھے این آر او نہیں دو گاایسا کرنا آن کے اختیار میںہی نہیں ‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 20:44

سلیکٹڈ نیازی انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کررہے ہیں جو گھٹیا پن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ جعلی اور سلیکٹڈ نیازی انسانی مسئلے پر بدترین سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں جو انتہائی گھٹیا پن ہے جس سے عوام رنجیدہ ہو چکے ہیں ناکام اور جھوٹے نیازی اور ان کے حواری شورٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم بھاشن دیرہے تھے این آر او نہیں دو گا این آر اودینا ان کے اختیار میں ہے اور نہ ہی لینا ان کے اختیار میں ہے ،ہمیں اپنے قائد میاں نوا زریف کی صحت پہلے عزیز ہے سیاست بعد میں بھی ہو سکتی ہے، ن لیگ وضعداروں کی جماعت ہے کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑاتی،ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے ،عوام کی منحوس حکمرانوں کی نحوست سے جلدجان چھوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ،سبنل ، رمضان،رخسانہ کوثر،رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی،میاں طارق، میاں محمود ، مشتا ق مغل کرنل (ر) مبشر جاویدسمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ،نالائق اور نااہل حکومت کا استعفی ہی غریب عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلاسکتا ہے۔ جعلی نیازی نے تو خودکشی کی نہیں لیکن ان کی نالائقی اورمہنگائی کے جبر سے عوام بجلی اور گیس کے بِلوں میں اضافہ کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں،نیازی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔