چلغوزے کے کاروبار میں 45 لاکھ روپے کا جعلی چیک تھمادیاگیا ،مقدمہ درج

جمعرات 14 نومبر 2019 20:56

چلغوزے کے کاروبار میں 45 لاکھ روپے کا جعلی چیک تھمادیاگیا ،مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) چلغوزے کے کاروبار میں 45 لاکھ روپے کا جعلی چیک تھمادیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

سائوتھ وزیر ستان کے رہائشی نے تھانہ ٹائون میں رپورٹ درج کرائی کہ چلغوزے کی خریدار ی کے عوض ملزم نے اسے پینتالیس لاکھ روپے کا جعلی چیک تھمادیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :