Live Updates

مسلم لیگ( ن) نے نواز شریف سے انڈمنٹی بانڈ لینے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے،

عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ،حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے ،شہباز شریف کی پریس کانفرنس

جمعرات 14 نومبر 2019 21:12

مسلم لیگ( ن) نے نواز شریف سے  انڈمنٹی بانڈ لینے کے حکومتی  فیصلے کو مسترد ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے نواز شریف سے انڈمنٹی بانڈ لینے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اب لاہور ہائیکورٹ میں جا رہے ہیں، شورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے‘ دو عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، جمعرات کے روز یہاں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سنگ دلی کا مظاہرہ کیا، عمران نیازی کی بہت بڑی بھول ہے، نہ این آر او دے سکتے ہیں اور نہ این آر او لے سکتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ حکومت شورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ ( ن ) نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، شورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ دو عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صبر، جرات و بہادری سے اس صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اس شخص سے شورٹی بانڈ مانگ رہی ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، احتساب عدالت نے 6 جولائی کو سزا سنائی اور 13 جولائی کو نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچ گئے،انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور وکلاء اور قانون دانوں نے بھی حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا،انہوں نے کہا کہ جب عمران خان زخمی ہوئے تھے تو نواز شریف خود ان کی عیادت کے لئے گئے تھے، سرکاری ڈاکٹرز نے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا،باتیں کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف کو گھر میں کیوں رکھا گیا ہے، نواز شریف کے علاج کیلئے گھر میں آئی سی یو بنایا گیا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات