Live Updates

حکومت کا انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کی گرفتاری کو ’مثالی اور قابل تقلید ‘ کارکردگی قرار دینے کا فیصلہ

عالمی سطح کے ’ریپسٹ‘ کی گرفتاری نے سی پی او فیصل رانا کو عالمی رینکنگ کا پولیس آفیسر بنا دیا،پولیس ناقدین بھی تعریف پر مجبور

جمعرات 14 نومبر 2019 21:12

حکومت کا انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کی گرفتاری کو ’مثالی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) حکومت نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کی گرفتاری کو ’’مثالی اور قابل تقلید ‘‘ کارکردگی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا،عالمی سطح کے ’’ریپسٹ‘‘ کی گرفتاری نے سی پی او فیصل رانا کو عالمی رینکنگ کا پولیس آفیسر بنا دیا،پولیس کے سخت ناقدین بھی راولپنڈی پولیس کی تعریف کرنے پر مجبور ،راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے پنجاب پولیس کی دفاعی پوزیشن ختم ہو گئی،سماجی تنظیموں کی طرف سے سی پی او کے اعزاز میں تقریب منعقد کئے جانے کا امکان،تفصیلات کے مطابق پولیس سرکل صدر کے تھانہ روات میں انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار ملزم سہیل ایاز کے خلاف ایک بچے کے اغوا جبکہ2بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج مقدمات نے ایک طرف سی پی او فیصل رانا جبکہ دوسری طرف گوجر خان اور روات کا ملکی و عالمی میڈیا کی دلچسپی کا مرکز بنا دیا ہے،حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی طرف سے بھی سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کارکردگی کو ’’مثالی اور قابل تقلید‘‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے،کیوں کہ پی ٹی آئی کی صوبہ خیبر پختون خواہ کی حکومت نے بھی گرفتار ملزم سہیل ایاز کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ قرار دے کر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اس کی ملازمت کو ختم کر دیا ہے جس سے راولپنڈی پولیس کی ان تمام باتوں پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے جو انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے حوالے سے کی گئی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ہونے والے اس عالمی سطح کی پولیس کارکردگی کو ’’مثالی اور قابل تقلید‘‘ قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے جا رہی ہے،گوجر خان اور روات کے علاقوں سے وہ متعدد والدین پولیس کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں جن کے بچوں کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ گرفتار ملزم سہیل ایاز نے برطانیہ اور اٹلی میں جیل کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس آ کر اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا،ملزم سہیل ایاز عرف علی کی گرفتاری سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کو لوٹنے والے ’’عامری‘‘ ڈکیت گینگ کو ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم و دیگر پولیس ٹیم نے گرفتار کیا تو اس وقت بھی سی پی او فیصل رانا کو ملکی میڈیا میں خاصی پذیرائی ملی جبکہ راولپنڈی کے گینگسٹرز کی گرفتاری پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی طرف سے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شاباش مل چکی ہے،انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کی گرفتاری نے سی پی او فیصل رانا کو عالمی رینکنگ کا پروفیشنل پولیس آفیسر بنا دیا ہے جن سے غیر ملکی میڈیا کے نمائندگان کا انٹرویو لینے کے لئے ان کے دفتر میں تانتا بندھا ہوا ہے،قصور ضلع میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد سفاکیت سے قتل کئے جانے کے بعد پنجاب پولیس حقیقت میں دفاعی اور کمزور پوزیشن پر آ گئی تھی ،لیکن سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی نے پنجاب پولیس کی بچوں کے تحفظ کے حوالے سے دفاعی اور کمزور پوزیشن ختم کر دی ہے ،پولیس کے سخت ناقدین بھی انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کی گرفتاری پر پولیس کے سخت ناقدین بھی راولپنڈی پولیس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،ان حلقوں کی طرف سے بھی پولیس کی تعریف کی جا رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات