Live Updates

جعلی ڈاکٹروں کے 11 کلینکوں سمیت متعدد میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کر دیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:28

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) شیخوپورہ کے علاقہ مریدکے نارنگ منڈی اور کالا شاہ کاکو میں نیشنل فورس محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹروں کے 11 کلینکوں سمیت متعدد میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈرگ انسپکٹر کے عملہ اور محکمہ صحت کے کئی افسروں کی ملی بھگت سے درجنوں کی تعداد میں جعلی کلینک اور بیسیوں ایسے میڈیکل سٹور چلنے کی شکایت وزیراعظم عمران خان کے شکایات سیل میں بھیجی گئی تھی جس پر نیشنل ٹاسک فورس کو کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹاسک فورس کے چھاپوں کے دوران میڈیکل سٹوروں سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں ٹاسک فورس کی قیادت فیڈرل ڈرگ انسپکٹر محترمہ مجیداں مجاہد محترمہ عائشہ عرفان اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر بلال یاسین کر رہے تھے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلع شیخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں کے بارے میں مسلسل شکایات ملنے کی بنا پر اس ضلع میں ہر ہفتہ میں دو مرتبہ اچانک چھاپے مارنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات