چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا سینئر سیاستدان سابق سینیٹر سید دلاور عباس کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 14 نومبر 2019 21:28

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا سینئر سیاستدان سابق سینیٹر سید دلاور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سینئر سیاستدان اورسابق سینیٹر سید دلاور عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔چیئرمین سینیٹ نے محروم سید دلاور عباس کی جمہوریت اور قانون سازی کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کو یہ صدمہ حوصلے وصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور محروم سید دلاور عباس کے درجات بلند فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی محروم سید دلاور عباس کی ایوان بالاء کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فرازاور قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق اور سیکرٹری سینیٹ محمد انور نے بھی سابق سینیٹر سید دلاور عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :