اس بار پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائینگے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ، مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 نومبر 2019 21:42

اس بار پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائینگے، بلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کیساتھ منائیگی، پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی گئی تھی ،کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے ہونیوالے ایک اجلاس میںکیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب۔چوہدری پرویزاشرف، مطلوب انقلابی، جاوید ایوب اور قاسم مجید نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے یوم یاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس بار یوم یاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی تھی اور کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے۔