Live Updates

اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو پاکستان سے تجارت بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، گورنر سندھ

ای سی او میں شامل تمام ممالک کو ملا لیا جائے تو مل جائے تو یورپی یونین کے ممالک سے آگے جاسکتے ہیں ،ایکو سی سی آئی ممبر ممالک کے 27ویں اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 نومبر 2019 21:44

اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایکو سی سی آئی) کو پاکستان سے تجارت بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے،ای سی او میں شامل تمام ممالک کو ملا لیا جائے تو مل جائے تو یورپی یونین کے ممالک سے آگے جاسکتے ہیں ،اس وقت پورے ریجنل میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں ،ڈیویلپمنٹ اکانومی میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں اور ہم بہت ہی اچھے موقع پر مل رہے ہیں ،ہمیں اب تجارت کے فروع پر فوکس کرنا ہوگا ،پاکستان کی حکومت کی بھی توجہ ہے کہ تجارت بڑھے ،وزیر اعظم عمران خان کا بھی فوکس ہے کہ ریاست مدینہ کا قیام ہو۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)میں ایکو سی سی آئی ممبر ممالک کی27ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نو ممالک نیشرکت کی۔ جبکہ اس موقع پرصدر وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت انجنئیر دارو خان اچکزئی ،ایکو سی سی آئی کے سربراہ حافظ شمسی ،ترکی چیمبر کے نائب چئیرمین سعید بن حافظی ، ایرانی چیمبر سربراہ سالیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل،سابق سینئرنائب صدر مظہرعلی ناصر،سابق نائب صدرطارق حلیم،خالدتواب،حنیف گوہر،افغانستان ، ترکی، ایران ، ازبکستان ، ترکمانستان، تاجکستان ، کرغزستان ممالک کے وفود سمیت غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ایف پی سی سی آئی سابق نائب صدرطارق حلیم ایکو چیمبرز ممالک کے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کوخطاطی کا نمونہ پیش کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سی سی آئی ممالک پاکستان میں ٹیکنالوجی منتقل کریں، پاکستان میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں ،پاکستان زرعی مصنوعات برآمد کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکا اور اقوام متحدہ میں اسلام اور دنیا کی صورتحال واضح کی ہے، عمران خان کی کوششوں سے اب سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ہم سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ایف پی سی سی آئی سرمایہ کاروں کی رہنمائی کرے گی ۔

اس موقع پرصدر وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت انجنئیر دارو خان اچکزئی نے ایکو ممبر سی سی آئی ممالک کے وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب ریجنل ممالک کے ساتھ تعاون کے ساتھ تجارت کا بھی فروغ کرنا ہے،موجود حکومت کا اکنامک سرگرمیاںبڑھانے کے لیے اقدمات کو سہراتے ہیں،گورنر سندھ نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کرکے اس اجلاس کی اہمیت کو مزید اہم کردیا ہے ۔

ایکو سی سی آئی کے سربراہ حافظ شمسی کا کہنا تھا کہ ایکو سی سی آئی میں شامل ممالک کے وفد کی کراچی آئے ہیں ،ایکو سی سی آئی میں شامل تمام ممالک پاکستان کے ساتھ مشترکہ ہیومن ریسورس میں مدد فراہم کررہے ہیں ،اس گروپ میں سینٹرل ایشیا کے مالک زیادہ ہے ، پاکستا ن سے تعاون بڑھانے کے لیے وفود آرہے ہیں۔ترکی چیمبر کے نائب چیئرمین سعید بن حافظی دو طرفہ تجارت کے فروع کی ضرورت ہے ،ان سیکٹر کو فوکس کرنا ہے کہ جہاں دوطرفہ تجارت بڑھائی جاسکتی ہے ،ترکی کون سی اشیا درآمد کرتا ہے اور پاکستان کو ن سی اشیا درآمد کرنا ہے ان پر توجہ دینی ہوگی۔

ایرانی چیمبر سربراہ سالیمینیکہا کہ کراچی آکر کر بہت خوشی ہوئی ہے ،کراچی والوں نے بہت دل سے خوش آمدید کہا ہے ، اکنامک ڈیلوپمنٹ اور تجارت کا فروغ بھی فوکس ہونا چایئے ،ایکو سی سی آئی میں شامل ممالک ہیومن ریسورس کے علاوہ بھی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے ہرتوجہ مرکوز کررہے ہیں ،2018 میں ای سی او ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم کا ایکو سی سی آئی ممالک سے صرف چھ فیصد کی تجارت کی گئی ،ایکو سی سی آئی ممالک کے درمیان تجارت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے ،یہ سب کے مل کر اور تمام چیمبر کے تعاون سے ہی بڑھایا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات