میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:57

میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) گزشتہ روز کئی روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ اس مقصد کے لئے پروسیجر کو مکمل کرنے میں سات روز گزر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم کی صحت بدستور تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے لئے نواز شریف کا علاج مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ادویات کے ذریعے نواز شریف کی صحت کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن دوسری طرف اب نواز شریف کو فالج کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

ان کی بلڈشوگر ارو بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہے۔ جبکہ گردوں کے عارضہ کی وجہ سے ان کے پائوں میں سوزش پیدا ہوگئی ہے۔ ان کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جمعرات کے روز بھی 22 ہزار تھی۔ ان کے جسم پر خون کے دھبے مزید نمایاں اور بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔