Live Updates

نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، انسانی ہمدردی کیساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے ، چوہدری پرویز الٰہی

حکومت کو میاں صاحب کو علاج کیلئے باہر جانے دینا چاہیے / مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام نہیں ہوا بلکہ وہ ایک بڑے سیاسی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کے طورپر پر ابھرے ہیں ،انٹرویو

جمعرات 14 نومبر 2019 23:52

نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، انسانی ہمدردی کیساتھ پیسوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے ، انسانی ہمدردی کیساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے ، حکومت کو میاں صاحب کو علاج کیلئے باہر جانے دینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام نہیں ہوا بلکہ وہ ایک بڑے سیاسی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کے طورپر پر ابھرے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی ، مولانا سڑکیں بند کرنے نہیں جارہے اور وہ عوام کو تکلیف نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقات ہماری خفیہ میٹنگ تھی پتہ نہیں میڈیا کو کیسے پتہ چل گیا یہ ہمیں معلوم نہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کو ختم کرانے کیلئے ہمارا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ ایسے دھرنے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں جب مشرف کے دور میں لال مسجد والا واقعہ ہوا اور چوہدری شجاعت سمیت کچھ اور لوگوں کو مذاکرات کیلئے بھیجا گیا مگر بعد میں کچھ اور کام ہوگیا جس وجہ سے میں نے چوہدری شجاعت حسین کو روکا کہ آپ مولانا کے دھرنے کو ختم کرنے کیلئے بیچ میں نہ آئیں مگر حکومت نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی کیونکہ مولانا وزراء سے بات کرنے کو تیار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پہلے دن سے موقف تھا کہ وزیر اعظم عمران خان استعفٰی دیں اور دیگر مطالبات بھی ان کے تھے جس پر میں نے مولانا سے کہا کہ اگر وزیر اعظم استعفٰی دیں گے تو پھر آپ کے باقی مطالبات کو ن پورے کرے گا اسلئے آپ استعفے کا مطالبہ نہ کریں او راپنے دیگر مقاصد اور مطالبات منوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مولانا سے پرانا تعلق ہپے اور وہ ہماری بات بھی مانتے ہیں، مولانا کا دھرنا ناکام نہیں ہوا بلکہ ان کے کچھ مطالبات مانے گئے ہیں اور وہ دھرنے کے بعد ایک پڑے اپوزیشن لیڈر کے طور پر ابھر کرسامنے آئے ہیں۔

مولانا نے اپناسکا جما لیا ہے مولانا کے دھرنے میں کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میٹرو بھی چل رہی ہو اور دھرنا بھی جاری رہا ہو یہ پہلی بار ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا استعفٰی کا مطالبہ پورا نہیں ہوا اس لئے ان کی ٹک ٹک تو لگی رہے گی ۔ ملک میں احتجاج تو کرینگے مگر عوام متاثرنہیں ہونگے ۔ انکے چھوٹے موٹے احتجاج اور دھرنوں سے کوئی انتشار یا مار پیٹ نہیں ہوگی۔

نواز شریف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنا واضح موقف دے دیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دینی چاہیے تاکہ عمران خان حکومت کے ماتھے کو ّئی داغ نہ لگ جائے اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو پھر عمران خان کے ماتھے پر داغ نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تو ہم اپوزیشن کو سنبھال لیں گے جو عمران کی کمیٹیوںسے مستعفی ہورہے ہیں ان سے بات چیت کرینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات