بھارت خود کو ترقی پذیر ملک ظاہر کرکے ہم سے فنڈز مانگتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
میں جواباً میں بھارت کو کہتا ہوں کہ امریکا بھی ترقی پذیر ملک ہے، آپ ہمیں رقم دو: امریکی صدر
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 20:43
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کا ایک اور فریق بھارت ہے جو خود کو ترقی پذیر ملک ظاہر کرکے ہم سے فنڈز مانگتا ہے اور میں جواباً میں بھارت کو کہتا ہوں کہ امریکا بھی ترقی پذیر ملک ہے آپ ہمیں فنڈز دو، صدر ٹرمپ کی اس بات پر تقریب کے شرکاءبے ساختہ ہنس پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے معاملے پر میری توجہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ زمین میں صاف ہوا اور پانی میسر ہو۔امریکی صدر نے خطاب میں کہا کہ امریکا یک طرفہ، معاشی ناہمواری اور خطرناک پالیسیوں سے دست بردار ہوا ہے۔پیرس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدترین پیرس معاہدہ امریکیوں کا روزگار کھا گیا اور آلودگی پھیلانے والے غیر ملکیوں کو تحفظ دے دیا، اس لیے غیر ملکی اپنا سامان سمیٹیں، ہمیں کسی قسم کی توانائی کی ضرورت نہیں ہے۔امریکی صدر نے ڈبلیو ٹی او کی جانب سے چین کو ترقی پذیر ملک کہنے پر کہا کہ ہم نے ان کو ایک خط لکھا ہے کہ چین کو ترقی پذیر قوم قرار دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر انہوں نے فوائد حاصل کرلیے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جب بھی سوال کیا جاتا ہے تو میرا جواب ہوتا ہے کہ مجھے ایک مسئلہ ہے، ہمارے پاس امریکا کی صورت میں زمین کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے جس کا تقابل چین، بھارت اور روس جیسے دیگر ممالک سے کیا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.