قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

بلوچستان کے گلریز صدف اور تیمور علی کی نصف سنچریاں، سدرن پنجاب کے اسپنر علی عثمان کے 5شکار

جمعرات 14 نومبر 2019 20:52

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) نیا ناظم آباد گراوٴنڈ کراچی میں ناردرن نے بلوچستان کے 293 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنالیے ہیں۔ ناردرن کیآفاق رحیم 8 اور علی عمران 4 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گلریز صدف اور حسیب اعظم نے بلوچستان کو 81 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی۔

حسیب اعظم 47 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے تو اوپنر گلریز صدف اور تیمور علی کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گلریز صدف 85 اور تیمور علی 63 رنزبناکر آوٴٹ ہوئے۔ ناردرن کی جانب سے رضا الحسن اور رضا حسن نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلوچستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 293 رنزبنائے۔

(جاری ہے)


دوسری جانب سدرن پنجاب نے سندھ کے 328 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے ہیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پوری ٹیم 328 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے احسان علی اور ولید احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ احسان علی 70 اور ولید احمد 51 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے۔ سدرن پنجاب کے اسپنر علی عثمان نے 5 اور ذوالفقار بابر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ 328 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کے اوپنر انس مصطفیٰ پہلی اننگز میں10 کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ مختار احمد 15 اور علی عثمان 1 اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔
ادھر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کے خلاف 3وکٹوں کے نقصان پر 163 رنزبنالیے ہیں۔

کم روشنی کے باعث میچ کے پہلے روز صرف 41 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ خیبرپختونخوا کے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مصدق احمد اور محسن خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مصدق احمد 45 اور محسن خان 44 رنزبناکر آوٴٹ ہوگئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے کامران غلام نے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 51 کے انفرادی اسکور سے اکبر بادشاہ کے ہمراہ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے تینوں وکٹیں اسپنر احمد صفی عبداللہ نے حاصل کیں۔