ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی نجی ہسپتال سے ڈسچارج ،اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2019 00:04

ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی نجی ہسپتال سے ڈسچارج ،اڈیالہ جیل منتقل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہرنیا کے آپریشن کے بعد نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔قبل ازیں عدالت کی اجازت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں مرتضی جاوید عباسی، محسن شاہنواز رانجھا اور برجیس طاہر نے شفاء ہسپتال میں سابق وزیر اعظم کی عیادت کی۔واضح رہے کہ 4 نومبر کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔