Live Updates

کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام اسلامی اصولوں، قائداعظم کے پرامن ہمسائیگی کے تصور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کے عین مطابق ہے، وزیر اعظم

جمعہ 15 نومبر 2019 00:05

کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام اسلامی اصولوں، قائداعظم کے پرامن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولے جانے کا اقدام اسلامی اصولوں، قائداعظم کے پرامن ہمسائیگی کے تصور اور پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاریخی گوردواروں کی دستاویزی کتاب ’’ٹرائسٹ ود ٹریز‘‘ کے مصنف اور سابق سول سرونٹ ڈی ایس جسپال سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور صاحب راہداری کھولے جانے کا تاریخی اقدام باباگرونانک کے نام لیوائوں اور دنیا بالخصوص بھارت میں بسنے والی سکھ برادری کی دیرینہ درخواست پر اٹھایا گیا۔

ڈی ایس جسپال باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں۔ ڈی ایس جسپال نے وزیراعظم کا تاریخی کرتارپور راہداری کھولے جانے کے اقدام اور پاکستان میںتمام سکھ یاتریوں کیلئے گرمجوشی سے میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات