چند لمحوں بعد سونامی آنے والا ہے، انڈونیشیا میں ہنگامی الرٹ جاری

ایشیائی اسلامی ملک کو جمعرات کی شب 7.4 شدت کے زلزلے نے بری طرح لرزا کر رکھ دیا، ہلاکتوں کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 نومبر 2019 21:56

چند لمحوں بعد سونامی آنے والا ہے، انڈونیشیا میں ہنگامی الرٹ جاری
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) چند لمحوں بعد سونامی آنے والا ہے، انڈونیشیا میں ہنگامی الرٹ جاری، ایشیائی اسلامی ملک کو جمعرات کی شب 7.4 شدت کے زلزلے نے بری طرح لرزا کر رکھ دیا، ہلاکتوں کا خدشہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسلامی ملک انڈونیشیا کو جمعرات کی شب 7.4 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ہنگامی طور پر سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ زلزلے کے باعث تباہی اور ہلاکتوں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک انڈونیشیا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سونامی کا نشانہ بن چکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انڈونیشیا دنیا میں سونامی زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :