روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے: مشیرِ خزانہ

حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی یہ اداروں کا کام ہے: ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 22:39

روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے: مشیرِ خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 نومبر2019ء) مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا اداروں کا کام ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کوششوں سے روزگار کیلئے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں ایل این جی پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔حفیظ شیخ نے کہا ہے ان کی حکومت اپنے کوششوں سے روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں ایل این جی پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کی ترقی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے پہلے عوامی ترقی کو اولین ترجیح دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر علاقائی ترقی ناممکن ہے، ہمیں علاقائی مسائل کا سامنا ہے اور علاقائی رابطے کمزور ہیں اور سرحدوں پر کسٹمز انفرا اسٹرکچر بھی ایک جیسا نہیں ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں حالات بہتر کرنے جبکہ سعودی عرب اور ایران میں بھی ثالثی کی کوشش کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔