Live Updates

جمیعتِ علماء اسلام ف نے کل اٹک پل اور شاہرہ ریشم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ مراد سعید کا ٹنل بھی بند کردیں اور اسکا منہ بھی: مولانا عبدالغفور حیدری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 23:26

جمیعتِ علماء اسلام ف نے کل اٹک پل اور شاہرہ ریشم بند کرنے کا اعلان کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) جمیعتِ علماء اسلام ف نے کل اٹک پل اور شاہرہ ریشم بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کل کل اٹک پل اور شاہرہ ریشم بند کردیں گے اور ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ مراد سعید کا ٹنل بھی بند کردیں اور اسکا منہ بھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمیعتِ علماء اسلام ف کے اجتماع میں 17لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو حالات کا بالکل پتا نہیں ہے، جب بھی بولتے ہیں بک بک کرتے ہیں، انکی رٹ پورے ملک میں ختم ہو گئی ہے، جب مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر پورا ملک لاک ڈاؤن ہو گیا ہے، یہ میدان کے غازی اب کہاں ہیں، تم لوگ جھوٹ بول بول کر عوام سے دھوکہ کر رہے ہو لیکن آخر ایک دن جھوٹ کا دروازہ ایک دن بند ہوتا ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو چمچے کڑچھے تمہارے اردگرد ہیں یاد رکھو کہ تمہاری حکومت سے پہلے یہ سب پیپلز پارٹی میں تھے، کچھ ق لیگ کی حکومت میں تھے اور جب آپ کی حکومت ختم ہو جائے گی یہ لوگ فاتحہ کر کے کسی اور حومت مین چلے جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ آپ کچھ ایسا کریں کہ کل کو اگر آپ کی موت ہو جائے تو دو آدمی چٹائی پر بیٹھنے والے تو مل سکیں۔

انہون نے کہا کہ آج ہم نے آغاز کر دیا ہے، آہستہ آہستہ پورا ملک بند کردیں گے لیکن ہم ایمبولینسوں کو راستہ دیں گے اور گاڑیوں میں موجود خواتین کا احترام کریں گے۔ کل جمعہ کی نماز کے بعد ہم اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ہڑتال پر موجود ڈاکٹروں، تاجروں، استاذہ اور طلبہ کو بتائیں کہ کل یہاں جمعہ کیلئے آئیں اور احتجاج کا حصہ بنیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو چیلنج کیا کہ میدان میں آئیں ہم آپ کے ساتھ کشتی کر کے دیکھیں گے کہ آپ کتنے قابل ہیں۔ ایک شخص جس سے شراب پکڑی گئی تو اس نے کہا کہ وہ شہد ہے لیکن اب وہ کہتا ہے کہ میں استعفیٰ دیتا ہوں الیکشن کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات