اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ
میں آپ لوگوں سے بھاگ سکتی ہوں لیکن اللہ پاک سے کیسے بھاگ سکتی ہوں، رابی پیرزادہ
جمعہ 15 نومبر 2019 10:10
(جاری ہے)
اداکارہ نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ دراصل یہ غلط ہے کیوں کہ میرا جسم اللہ کی مرضی ہے، میں نے اللہ پاک کی نا فرمانی کی ہے خواہ وہ تنہائی میں ہی کیوں نہ کی ہو، اللہ نے مجھے اس کی سزا دے دی، لیکن بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ سب کچھ سستی شہرت کے لیے کیا، کچھ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف بولنے کی سزا ملی اور کچھ نے کہا کہ آرمی اور عمران خان کے خلاف بولنے پر میرے ساتھ ایسا ہوا۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ بیرون ملک پناہ لے لیتا اور بڑے آرام سے اپنی زندگی شروع کرلیتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں آپ لوگوں سے بھاگ سکتی ہوں لیکن اللہ پاک سے کیسے بھاگ سکتی ہوں حتیٰ کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ رابی نے خود کشی کرلی، تب مجھے احساس ہوا کہ جب کسی لڑکی کی کوئی بات سامنے آجائے تو آپ لوگ خود سے اسے گناہوں میں گھسیٹتے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے میری ویڈیو پھیلائیں اٴْن کو سائبر کرائم اور ایف آئی اے والے پکڑ رہے ہیں اور دو ملزم پکڑے بھی گئے ہیں اٴْن لوگوں کو اس دنیا میں سزا تو ملے گی اور وہ لوگ اللہ کے نزدیک بھی بڑے گناہ گار ہیں۔رابی پیرزادہ کا اپنی زندگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں آج کے بعد اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے لیے وقف کرتی ہوں، اب میں جو بھی بات کروں گی وہ اللہ پاک اور رسول اکرم ؐ کے احکامات کے مطابق کروں گی، اگر پڑھوں گی تو اپنے رب کی حمد و ثناء ، اپنے پیارے نبی ؐ کی نعت یا صوفیانہ کرام کے لیے کلام کیوں کہ آج کے بعد میری زندگی کا مقصد عاقبت ہے اپنی غلطی پر میں معافی مانگتی ہوں اور اٴْمید کرتی ہوں کہ مجھے سب معاف کر دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.