Live Updates

ترجمان وزیراعظم نے نواز شریف کے باہر جانے پر ضمانتی بانڈز کی مخالفت کر دی

میں نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا، اپنے ضمیر کی سنتے ہوئے رائے کا اظہار کیا،وقت بتائے گا کہ کون ظالم سیاستدان ہے۔ ندیم افضل چن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 11:00

ترجمان وزیراعظم نے نواز شریف کے باہر جانے پر ضمانتی بانڈز کی مخالفت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن سے سوال کیا گیا کہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے اور ندیم افضل چن نے شورٹی بانڈز کی مخالفت کی ہے جب کہ آپ بھی اصولی پسند سیاستدان ہیں اس بارے میں آپکا کیا موقف ہے؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ جو کابینہ کا فیصلہ ہو گا وہی ہمارا فیصلہ ہو گا۔

وفاقی کابینہ میں کئی چیزوں پر کھل کر بحث بھی کی گئی۔وفاقی کابینہ میں سب نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔میں نے بھی وہاں پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور میں نے کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ جو میرا ضمیر کہتا تھا اسی کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ ہمیں 1988ء والی سیاست سے اب واپس آنا پڑے گا۔یہاں احتساب کو بھی غلط رنگ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر چیز کو ذاتیات کی طرف لے کر جایا جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس ملک میں سیاستدان مظلوم بھی ہے اور ظالم بھی اُسی کو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔مجھے معلوم ہے یہاں کو کون ظالم ہے لیکن میں بتانا نہیں چاہتا کچھ چیزیں تاریخ پر چھوڑ دینی چاہئیے۔
ایک اور بیان میں وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کوسابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے جمعرات کوایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نواز شریف کو طبی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینا چاہتی تھی لیکن انہیں معاوضہ کی بانڈز جمع کروانا ہوں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ میں نے کابینہ کے اجلاس میںواشگاف طور پر کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے۔انہوں نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالٰی سے دعا کی اور کہا کہ شورٹی بانڈ کی ادائیگی میں کوئی حرج نہیں ہی کیونکہ نواز شریف سزا یافتہ شخص ہیں۔ انہوں نے کہا اور سوال کیا کہ وہ شورٹی دیئے بغیر بیرون ملک کیسے جاسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات