امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے چار افرادزخمی

سوگس ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،امریکی پولیس

جمعہ 15 نومبر 2019 11:15

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے شمال سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر سینٹا کلاریٹا کے علاقے میں واقع سوگس ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ایمبولینسز نیاسکول کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔لاس اینجلس کنٹری شیرف ایلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ سوگس ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو اس وقت ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشتبہ ملزم ایشیائی تھا جس کی عمر 15 سال تھی۔

ویلنسیا کے علاقے میں واقع ہنری مایو ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ ہائی اسکول کے 4 مریضوں کا علاج کررہے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس ترجمان بوب بوئس نے خبردار کیا کہ یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام متاثرین کا پتہ لگالیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ایک ہتھیار بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے جاری رپورٹس کی نگرانی جاری ہے۔