نوازشریف کی حالت نازک ،تاخیر صحت اور زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے‘ ڈاکٹر عدنان

بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ‘ ذاتی معالج نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹس بھی شیئر کیں

جمعہ 15 نومبر 2019 11:35

نوازشریف کی حالت نازک ،تاخیر صحت اور زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت اب بھی نازک ہے،تاخیر نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کے سپیشل میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے سفر کی سفارش کی تھی، نوازشریف کے علاج کیلئے انہیں فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔