مزنگ کے علاقے سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

جمعہ 15 نومبر 2019 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) تھانہ مزنگ کی حدود سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے کسی طرح کے نشانات نہیں تاہم پوسٹمارٹم میں اصل وجوہات سامنے آئیں گی ۔ پولیس نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔