جاپانی حکومت چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے والے معمرافرادکو معاونت کی منصوبہ بندی

جمعہ 15 نومبر 2019 12:13

جاپانی حکومت چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے والے معمرافرادکو معاونت ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) جاپان کی حکومت چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں ای وی خریدنے والے بنیادی طور پر معمر افراد کو ماونت کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزارت صنعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اعانت مہیا کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ای وی گاڑیاں خصوصی طور پر معزور افراد کے لئے بنائی جاتی ہیں اور ان کی حدِ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب ہوتی ہے اور یہ گاڑیاں چلانا نہایت آسان ہوتی ہیں۔

وزارت کہا کہنا ہے کہ معمرافراد یہ گاڑیاں وسیع پیمانے پر استعمال کریں گے، ایک شخص کے استعمال کے لیے بنائی گئی اس گاڑی کی قیمت 8 ہزار ڈالر کے قریب ہے جو عام عادمی کی پہنچ سے بہت دور ہے۔گاڑی خریدنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت صنعت آئندہ مالی سال سے معاونت کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :