فلم ’’کہے دل جدھر‘‘ کا پوسٹر جاری

جمعہ 15 نومبر 2019 12:33

فلم ’’کہے دل جدھر‘‘ کا پوسٹر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستانی فلم ’’کہے دل جدھر‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ پوسڑ میں فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سمندر کے ساحل پر سورج کی طرف دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے کھڑے ہیں، فلم میں اداکارہ منشا پاشا، جنید خان اور ساجد حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی محبت اور ایکشن کا امتزاج ہے۔ ہدایت کار جلال رومی کی یہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :