جاپان میں برفانی طوفان کا انتباہ، ذرائع نقل و حمل متاثر ہونے کا خدشہ

جمعہ 15 نومبر 2019 12:33

جاپان میں برفانی طوفان کا انتباہ، ذرائع نقل و حمل متاثر ہونے کا خدشہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) جاپانی محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہوکائیدو اور شمالی علاقوں میں کل ہفتہ کو شدید برفانی طوفان سے ذرائع نقل و حمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوکائیدو اور شمالی علاقوں میں بننے والاہوا کے کم دبائو اور سرد ہوائوں سے شدید برفانی طوفان اور بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں سرد ہوائوںکے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

کم دبائو کے باعث چلنے والی ہوائیں ہوکائیدو کے شمال کی جانب بڑھ رہی ہیں اور انکی کم سے کم رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ، ہوکٴْوریکٴْو میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 108 سی126 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔طوفان کے دوران سمندری لہریں 6 سی 7 میٹر بلند ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :