پورے پاکستان کو قرضوں کی مد میں گروی رکھنے والے جاتی امراء کا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں، مومنہ وحید

جمعہ 15 نومبر 2019 12:43

پورے پاکستان کو قرضوں کی مد میں گروی رکھنے والے جاتی امراء کا محل گروی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کے بجائے ان کی بیماری پر سیاست کررہے ہیں، ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرناچاہتے، انہوں نے کہاکہ احتساب کو یرغمال بنانے کے لئے وزیراعظم کی ذات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کا رویہ افسوسناک ہے، تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی فیملی سے تاوان طلب کر رہی ہے، تاوان اغواء کار لیا کرتے ہیں، سہولت کار نہیں، ن لیگ کی ایک طویل پریس کانفرنس کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، قوم کے اعصاب کو یرغمال بنانے کے لئے مسلسل وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جو الفاظ استعمال کئے، سب سے پہلے اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ان کو ون ٹائم علاج کی سہولت دے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ضمانت دیں اور نواز شریف علاج کے لئے ملک سے باہر جائیں ، اس میں کئی ابہام نہیں، پورے پاکستان کو قرضوں کی مد میں گروی رکھنے والے جاتی امراء کے محل کو گروی رکھنے کو تیار نہیں، نواز شریف جن کیلئے جیل بھگت رہے ہیں وہ بھی ان کی ضمانت دینے کے لئے تیار نہیں۔