سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 12:43

سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے ضمانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ملزم اعجاز بھٹی نے ضمانت کیلئے دائر درخواست میںایف آئی اے اور مدعی مقدمہ محمد ذیشان کو فریق بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مدعی کی بہن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا، مقدمہ میں 12 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار سے کسی طرح کی کوئی فحش ویڈیو برآمد نہیں ہوئیہوئی ۔جن فحش ویڈیوز کا الزام لگایا گیا وہ خاتون نے خود بنائیں، خاتون سے بھتہ مانگنے کا بھی بے بنیاد الزام لگایا گیا ۔ استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔