انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بروقت کرنے میں ناکام

ٹرینیں دو سے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک تاخیر کا شکار ہونیکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش

جمعہ 15 نومبر 2019 12:51

انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بروقت کرنے میں ناکام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بروقت کرنے میں ناکام ہو گئی ، ٹرینیں دو سے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ ،ملت ایکسپریس 5گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس4 گھنٹے ،جناح ایکسپریس 4 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 15منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 15 منٹ ، خیبر میل 2 گھنٹے 30 منٹ اورگرین لائن 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔