Live Updates

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان متعدد آرڈیننسز پر معاملے طے، ایوان کا ماحول بہتر رکھنے پر اتفاق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 12:18

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے ..
اسلام آباد ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2019ء) : اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق ایوان کا ماحول بہتر رکھنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا۔جب کہ متعدد آرڈیننسز پر اپوزیشن اور حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ حکومت تمام آرڈیننس واپس لے گی اور کمیٹی ان آرڈیننسز کا جائزہ لے گی،انہوں نے کہا ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی مگر اب ہم اس تحریک کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا قاسم سوری کے خلاف تحریک احتجاجاََ لائے تھے۔۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد واپس لینا خوش آئند ہے،انہوں نے کہا حکومت کی عددی اکثریت کا کئی بار اظہار کر چکے ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے متنازع ہوں۔سابق وزیراعظم ااور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے ایوان میں معاملات بہتر ککرنے کی کوشش کی ہے۔

حکومت پر تنقید کا حق ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی تھی۔ے۔اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کی جانے والے اعتراض کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ وہ کون سے قواعد ضوابط ہیں جن کی خلاف ورزی ہوئی،آئین پاکستان کے تحت تحریک عدم اعتماد پر کل ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات