مراکش کے 24 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں 3 ایرانی فلمیں دکھائی جائیں گے

جمعہ 15 نومبر 2019 12:58

مراکش کے 24 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں 3 ایرانی فلمیں دکھائی جائیں ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) مراکش میں ہونے والے 24 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں 3 ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی 3 فلموں ’’ڈریسج‘‘، ’’کاسل آف ڈریمز‘‘ اور ’’افریقن وائلٹ‘‘کو 16 نومبر سے شروع ہونے والے مراکش کی24 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ان فلموں کو مختلف بین الاقوامی میلوں میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :