وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے احکامات پر غازی کے گائوں کنڈی اور عمر خانہ میں گیس فراہمی کیلئے کام کا آغاز

جمعہ 15 نومبر 2019 13:00

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے احکامات پر غازی کے گائوں کنڈی اور عمر ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر تحصیل غازی کے گائوں کنڈی اور عمر خانہ میں گیس فراہمی کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا جس پر مذکورہ گائوں کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے سیکرٹری ساجد محمود خان نے گیس پائپ لائنوں کی دوسری کھیپ پہنچنے کے موقع پر بتایا کہ دونوں گائوں میں سوئی گیس فراہمی کیلئے 8 کلومیٹر مین گیس پائپ لائن اور ڈسٹری بیوشن لائنیں مہیا کر کے گیس فراہمی کیلئے کام کا آغا کیا جا رہا ہے۔

سابق تحصیل ممبر چوہدری کامران، وی سی ناظم خورشید، نائب ناظم احمد نواز اور سابق تحصیل ممبر عنصر خان سمیت دیگر مقامی افراد بھی اس موقع پرموجود تھے جنہوں نے سوئی گیس فراہمی کے احکامات پر عوامی قائد عمر ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :