سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات اور دیگر گرم اشیاء کا استعمال کریں، ماہرین صحت

جمعہ 15 نومبر 2019 13:00

سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات اور دیگر گرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات، اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے، حالیہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں مشکلات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیاہے بالخصوص سکول جانے والے بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات ، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے۔ بزرگوںاور چھوٹے بچوں کو روزانہ سوپ کا استعمال کرایا جائے تا کہ سردی سے بچا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ سرد موسم میں ہیٹر کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ بلا ضرورت بارش میں نہ نکلا جائے۔

متعلقہ عنوان :