امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی سکول میں طالب علم کی فائرنگ سے دو ساتھی طالب علم ہلاک

جمعہ 15 نومبر 2019 13:04

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی سکول میں طالب علم کی فائرنگ سے دو ساتھی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی سکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھی طلبہ کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا، ملزم نے واردات کے بعد خود کو رائفل سے گولی ماردی، پولیس نے ملزم کو تشویشناک حالت میں گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساگس ہائی سکول سانتا گریٹا کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد اساتذہ اور طلباء کو سکول سے باہر نکال کر محفو ظ مقام پر منتقل کردیا گیا، نقاب پوش ملزم کی قومیت ایشیائی بتائی جاتی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں تمام سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔