پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کے بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے،آصفہ بھٹو

جمعہ 15 نومبر 2019 13:14

پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کے بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ڈاکٹروں پر تشدد اور بچوں سے زیادتی کے مجرم کو کے پی میں سرکاری نوکری دینے کے بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اے آر وائے نے جھوٹ کو مجھ سے منسوب کرنا طے کرلیا ہے اور دیگر نیوز چینلز اندھا دھند اس کی پیروی کررہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہاکہ میڈیا کے اداروں کو یا تو ثبوت دینا چاہئے یا مجھ سے معافی مانگنا چاہئے۔ آصفہ بھٹو نے کہاکہ اسٹوریز گھڑ کر خاص طور پر مجھے ٹارگٹ کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سے دریافت نہیں کیاتا کہ وہ کیوں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں بنارہی۔