Live Updates

ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسد عمر

جمعہ 15 نومبر 2019 13:29

ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اپوزیشن کا شکریہ ادا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی عددی اکثریت پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے‘ ہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے‘ ہمارا نظریہ اور دلیل مضبوط ہے‘ اپوزیشن کو اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حکومت کی عددی اکثریت میں کوئی شک و شبہ نہیں تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کو ہم متنازعہ نہیں بنانا چاہتے۔ قاسم خان سوری نے ڈپٹی سپیکر کے طور پر اپنے فرائض احسن طور پر انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ اور دلیل مضبوط ہے۔ اپوزیشن کو ہمارا نظریہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ کمیٹیوں میں تمام ارکان شرکت یقینی بنائیں۔ کمیٹیوں میں شرکت سے ہم ایک دوسرے سے مزید سیکھ سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات