اداروں میں اصلاحات کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں، وزیر مملکت علی محمد خان

جمعہ 15 نومبر 2019 13:29

اداروں میں اصلاحات کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں، وزیر مملکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ مختلف اداروں میں اصلاحات کے لئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے جس کے اب تک 1350 سے زائد اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محمد افضل کھوکھر کے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو مختلف اداروں میں اصلاحات کے لئے سفارشات تیار کر رہی ہے۔ اب تک تھنک ٹینکس‘ سٹیک ہولڈرز ‘ تربیتی اداروں اور پیشہ وارانہ گروپوں پر مشتمل اس کمیٹی کے اب تک 1350 اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔