انتخابات جیتنے پر ملک بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا اعلان

برطانیہ میں لیبر پارٹی کے کیے گئے اعلان کے مطابق مفت وائی فائی کے لیے 20 بلین پاؤنڈز کے اخراجات درکار ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 13:18

انتخابات جیتنے پر ملک بھر میں مفت وائی فائی  انٹرنیٹ دینے کا اعلان
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2019ء) : برطانیہ کی لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات جیتنے پر پورے ملک میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے ووٹرز سے وعدے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔اور اکثر سیاستدانوں نے ان وعدوں میں بڑے بڑے دعوے بھی کر دئیے ہیں۔اسی طرح لیبر پارٹی نے انتخابات جیتنے پر پورے ملک میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔

برطانیہ میں 2 کروڑ 70لاکھ ہیں۔ جب کہ مفت وائی فائی کے لیے 20 بلین پاؤنڈز کے اخراجات درکار ہوں گے۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی نے اس پالیسی کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں فری وائی فائی کا منصوبہ خام خیالی ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس سے خدشہ ہے کہ اس پر خرچ کی جانے والی ٹیکس کی رقم ضائع ہو گی۔خیال رہے کہ برطانیہ میں اگلے مہینے شیڈول عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے دوسرے روز بھی حملے کیے۔

بر طا نوی خبر رسا ں ادارے کے مطابق انتخابات سے چند ہفتے قبل ہی لیبر پارٹی کی ویب سائٹ کو بدترین ٹریفک کے ذریعے بند کرنے کو شش کی گئی۔لیبرپارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر مخصوص حملے کیے گئے ہیں لیکن ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا ہے اور کوئی دستاویز چوری نہیں ہوئی’۔ برطانیہ کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان نے دوسرے سائبر حملے کے حوالے سے کہا کہ ‘ہم اپنے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور صارفین کو کچھ مختلف بھی نظر آئے گا جس کے لیے ہم فوری اور مستعدی سے مصروف ہیں’۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اور دیگر ممالک 12 دسمبر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے سائبر حملے کرسکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پھیلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔