آسٹریلین ہوائی کمپنی کی انیس گھنٹے کی طویل پرواز کا کامیاب تجربہ

پرواز نے ساڑھے انیس گھنٹے میں سترہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کسی وقفے کے طے کیا،قنطاس انتظامیہ

جمعہ 15 نومبر 2019 14:28

آسٹریلین ہوائی کمپنی کی انیس گھنٹے کی طویل پرواز کا کامیاب تجربہ
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) آسٹریلیا کی ہوائی کمپنی قنطاس نے لندن سے ساڑھے انیس گھنٹے کی نان اسٹاپ پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ پرواز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے جمعرات کی صبح روانہ ہوئی اور بغیر کہیں اترے سڈنی کے ہوائی اڈے پر جمعے کی دوپہر پہنچی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پرواز کے لیے بوئنگ 787-9 کو استعمال کیا گیا۔

اس پرواز نے ساڑھے انیس گھنٹے میں سترہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ قنطاس اگلے برسوں میں لندن اور نیویارک کے لیے بغیر کسی اسٹاپ کے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ لندن سے سڈنی پہنچنے والی آزمائشی پرواز پر عملے کے باون افراد سوار تھے۔ گزشتہ ماہ نیویارک سے سڈنی تک کی آزمائشی پرواز کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :