ہانگ کانگ اور چین کی لندن میں خاتون اہلکار پر حملے کی مذمت

خاتون اہلکار کو گرا کر مارا گیا اور انہیں سر پر بھی چوٹ لگی ہے،لندن میں چینی سفارتخانہ

جمعہ 15 نومبر 2019 14:28

ہانگ کانگ اور چین کی لندن میں خاتون اہلکار پر حملے کی مذمت
ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کی سربراہ ٹریسا چینگ کو لندن میں پرتشدد افراد کے ایک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ چینگ پر حملہ کرنے والے انہیں قاتل کہنے کے علاوہ آزادی اور چین کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حملے کے حوالے سے ہانگ کانگ کی حکومت نے بتایا کہ ٹریسا جینگ کو شدید جسمانی چوٹیں آئی ہیں۔ لندن میں چینی سفارت خانے کے مطابق خاتون اہلکار کو گرا کر مارا گیا اور انہیں سر پر بھی چوٹ لگی ہے۔ چین اور ہانگ کانگ کی انتظامی حکومت نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :