سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

جمعہ 15 نومبر 2019 15:05

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی جانب جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کو دن میں تارے دیکھادئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال کے دوران اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں 120فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹماٹر کی قیمت ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی ہے،اب ایک کلو ٹماٹر دو ڈالر میں مل رہے ہیں۔پنجاب حکومت کی مہنگائی کیخلاف کمپئین صرف سوشل میڈیا اور بند کمروں تک محدود ہے۔عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے۔ قرا ر داد میں مطالبہ کیاگیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر پالیسی شروع کی جائے۔اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جائے۔