سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئرکو خوفناک حادثے سے بچالیا

بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانیوالی عمان ایئرکی پروازکراچی ریجن کی فضائی حدود میں آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی

جمعہ 15 نومبر 2019 15:11

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئرکو خوفناک حادثے ..
لااہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئرکو خوفناک حادثے سے بچالیا،بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانیوالی عمان ایئرلائن کی پروازڈبلیو وائی276 کراچی ریجن کی فضائی حدود میں آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق عمان ائیر لائن کا طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا، سند ھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے طیارے کو مکمل طور پر رہنمائی کرتے ہوئے بڑے حادثے سے بچایا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر کپتان سے بے قابو ہو کر یکدم 36ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا ۔کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے کپتان جو کہ حواس باختہ ہوگیا تھا اس کی مکمل رہنمائی کی ۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں150سے زائد مسافر سوار تھے۔