قائداعظم ٹرافی کا فائنل 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق قائداعظم ٹرافی کیفائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کردی گئی ہے

جمعہ 15 نومبر 2019 16:29

قائداعظم ٹرافی کا فائنل 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق قائداعظم ٹرافی کیفائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کردی گئی ہے۔ایونٹ کا فائنل معرکہ اب 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔
اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔
دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائداعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کیدرمیان ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آٹھویں راوٴنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بھی اب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول:
راوٴنڈ 8، (18تا 21 نومبر):
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی
راوٴنڈ9، (25تا28نومبر):
بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
سنٹرل پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام این بی پی اسٹیڈیم کراچی
راوٴنڈ10، (2تا 5دسمبر):
بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
سدرن پنجاب بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی
ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
فائنل، (27تا 31دسمبر):
بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی