پاکستان کی اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے، ترجمان ڈاکٹر فیصل

جمعہ 15 نومبر 2019 16:45

پاکستان کی اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان قابض اسرائیلی افواج کے فوجی حملوں میں بیشمار نہتے و معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اسرائیلی جارحانہ اِقدامات بین الاقوامی قوانین و انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا ایک مستقل حل قابل عمل اور آزادانہ فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی طے شدہ طریقہ کار کے تحت 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق قائم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ القدس الشریف کو اس فلسطینی ریاست کا دارلحکومت ہونا چا ہیے ۔