آزادکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد تبسم آفتاب علوی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2019 17:16

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) آزادکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد تبسم آفتاب علوی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابرنے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابرنے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کالعدم قرار دے دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہا ئی کورٹ ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کو ریاستی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے معاملہ ہائیکورٹ کو ریفر کردیا۔ ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ کے ایک جج نے چیف جسٹس کو فارغ کرنے اوردوسرے نے برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں تنازع پیدا ہونے پر جسٹس اظہر سلیم بابر کو ریفری جج بنا یا گیا تھا۔ ریفری جج نے اپنے فیصلے میں چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کو برطرف کرنے کا حکم سنایا۔