سلانوالی، خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 15 نومبر 2019 17:28

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے ، پاکستا ن میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آباد ی کی وجہ سے وسائل پر دبائو مسلسل بڑھ ر ہا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر مستقبل میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی خود کفالت کیلئے موثر منصوبہ بندی اورسنجید ہ کو ششوں کی ضرورت ہے، گزشتہ چندسالوںمیں گندم چا و ل اور گنے کے علاو ہ کپا س کی پیداوار میں بھی خاطرخوا ہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن تیل دا ر اجنا س کی پیداوار کم ہے جس میں اضافہ کیلئے موثر منصوبہ بندی وقت کا تقاضا ہے ا س وقت پاکستان میں ملکی ضروریات کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیداہورہا ہے جبکہ 66فیصددرآمدکرنا پڑتا ہے جس پر ہرسا ل کثیر زرمباد لہ خرچ ہوتا ہے آباد ی میں مسلسل اضافہ کے ساتھ خوردنی تیل کی درآمدمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تیل دا ر فصلا ت کی کا شت کو فروغ دیا جا ئے تا کہ خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم ہو پاکستان میں خوردنی تیل کے حصول کیلئے سرسوں توریا رایا کینولا ٹل مونگ پھلی السی تا ر ہ میرا مکئی سور ج مکھی سویا بین اور کسنبہ کی فصلیں کا شت کی جاتی ہے ان کی فی ایکڑ پیداوار دیگر ممالک مقابلے میں کم ہے ماہرین کے مطابق بہتر پیداوار حکمت عملی اورترقی دادہ اقسام کی کا شت کوفروغ د ے کر موجود ہ زیر کا شت رقبے سے ہی تیل دار اجنا س کی دوگنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، پنجاب میں دوسری فصلات کی طرح سور ج مکھی بھی کا میابی سے کا شت ہوسکتی ہے پنجاب کے تمام علاقوںمیں بڑی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار میں کمی کیے بغیر سورج مکھی کو فصلوں کے اد ل بدل میں آسانی سے شامل کیاجاسکتا ہے کیونکہ سور ج مکھی 100سے 110دن دورانیے کی کم مد فصل ہونے کی وجہ سے 2بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں با آسانی کا شت ہوسکتی ہے، ا س وقت ملک میں خوردنی تیل کا 35فیصد سور ج مکھی سے حاصل ہوتا ہے، اس لیے ا س کی کا شت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کی پیداوار قابل لحاظ اضافہ کیا جاسکتا ہے سور ج مکھی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اور ا س کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زرعی سائنسدانوں اور کا شت کا ر وں کی مشترکہ کو شیش نہ گزیر ہے تا کہ خوردنی تیل کی پیداوار میںاضافہ ہو اور ا سکی درآمد پر انحصار کم کر کے اربوں رو پے کی بجٹ کی جاسکے اور وطن عز یز خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوسکے۔