Live Updates

ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر نے کی ہر سازش ناکام ہوگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ‘چوہدری محمد سرور

عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے‘گورنر پنجاب کی وفود سے گفتگو

جمعہ 15 نومبر 2019 17:35

ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر نے کی ہر سازش ناکام ہوگی حکومت اپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر نے کی ہر سازش ناکام ہوگی وزیر اعظم عمران خان اور حکومت 2023تک آئینی مدت پوری کریں گی،ہم نے آئین وقانون کی حکمرانی اور شفافیات پر پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے،عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ایم پی اے حنیف پتافی سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات2018 میں تحر یک انصاف کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیاہے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جسکی وجہ سے سٹاک مارکیٹ 37ہزار پوانٹس کی بلندی کو عبوری کر رہی ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاربھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں مگرکچھ لوگوں کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہورہا ہے اور وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے آئے روز کوئی نیا پلان بناتے ہیں لیکن پاکستانی عوام آج بھی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اور قوم کے وقت کا ضیاع کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ کس نے اقتدار میں آنا ہے اس کا فیصلہ صرف عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور انسانیت کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں اور فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے ا نشاء اللہ انکی تحر یکیں آزادی کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کر فیو کو سو دن سے زائد ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود بھارت کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکا آج بھی اسرائیل اور بھارت سن لیں وہ فلسطین اور کشمیر میں بندوق اور گولی کی طاقت سے تحر یک آزادی کو خاموش نہیں کرواسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے اگر حالات یہی رہے تو دنیا امن کو ترسے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات