Live Updates

خرم شیر زمان نے وزیر اعلی سندھ کی ناقص کارکردگی پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ گڈ گورننس،فلاح،امن و ترقی پھیلانے میں ناکام ہوگئے ہیں،ا پنی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر مستعفی ہوں، خرم شیر زمان

جمعہ 15 نومبر 2019 17:47

خرم شیر زمان نے وزیر اعلی سندھ کی ناقص کارکردگی پر سندھ اسمبلی میں قرارداد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیر اعلی سندھ کی ناقص کارکردگی پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔قرارداد جمع کروانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اپنی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر مستعفی ہوں۔

سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صوبے میں گڈ گورننس،فلاح،امن و ترقی پھیلانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت کی ناکام و ناقص طرز حکمرانی اور مالی بے ضابطگیاں آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں درج ہیں۔صوبے میں جرائم کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوا اور 57 ہزار مفرور ملزمان سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں بڑھتے مہلک امراض ایڈز، ڈینگی، نگلیرا،کانگو اور کراچی میں پولیو کے پوزیٹو سیملپز ملنا محکمہ صحت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

2016 سے نافذ عمل محکمہ تعلیم ایمرجنسی بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے لگانت کے باوجود لڑکیوں کی شرح تعلیم مزید کم ہورہی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر، شہزاد قریشی، جمال صدیقی، سعید آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی بھی موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل بڑھ رہے ہیں اس کے لیے قانونی اور آئینی اقدام اٹھانا پڑے گا۔

شہر اور صوبے میں اشیا اتنی مہنگی نہیں جتنی مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔ منڈی کے مقابلے میں رٹیل میں 50 فیصد اشیا مہنگی ہیں، صوبائی حکومت جان بوجھ کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔پرائز کنٹرول صوبے کی ذمہ داری ہے، افسران اور وزرا سو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ایکشن کے لیے تیار ہورہی ہے۔ایک سوا سال میں اب ڈالر نیچے اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اب دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے۔ایک ایسا وزیر اعظم آیا ہے جو پاکستان کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے۔جلنے والے جلتے اور سڑتے رہیں گے پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کل سندھ بھر میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کے ورثا سے دکھ میں شامل ہیں۔صوبائی حکومت ان جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرے۔

جب کسی واقعے کا ذکر آتا ہے تو لاڑکانہ کا نام سرفہرست ہے۔شکارپور میں ماں کی گود میں اسکے بچے کو موت کے منہ میں جاتے دیکھا۔لاڑکانہ میں ایک بچہ جسے کتے نے روندا مگر اسے ایک سے دوسرے اسپتال کی جانب دوڑایا گیا۔ معصوم حسنین جان کی جنگ لڑ رہا ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کسی مسئلے پر ایوان میں آواز اٹھا رہے ہیں تو مذاق اڑایا جاتا ہے۔سندھ کا کپتان ناکام ہوگیا ہے اس کی ٹیم مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔یہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا گیاہواں سال اور پانچواں دور ہے مگر وہ پھر بھی ناکام ہیں۔ساڑھے 5 ہزار ارب سندھ کو ملے مگر سندھ کے حالات کب بہتر ہونگی جب تک یہ کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہونگے حکومت ناکام ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات